Meaning of Succession Certificate in urdu |
Succession Certificate meaning in Urdu
is جانشینی سرٹیفیکیٹ یا
سرٹیفکیٹ جانشینی and Successor
means جانشین .
جانشینی سرٹیفکیٹ ایک قانونی دستاویز ہوتا ہے جو
کسی شخص کے فوت ہو جانے پر اس کے وارثان /جانشینان کو مرحوم شخص کی صرف اور صرف منقولہ جائیداد(بینک اکاونٹ میں موجود رقم ، سونا،سیونگ سرٹیفکیٹ
وغیرہ) میں اپنے اپنے وراثتی حصہ جات کو حاصل
کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔
مختلف ادارے بشمول
بینک ، نیشنل سیونگ سینٹر وغیرہ مرحوم کی منقولہ جائیداد کو وارثان میں تقسیم کرنے
کیلئے اس جانشینی سرٹیفکیٹ کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ جانشننی سر ٹیفیکیٹ جو ہے وہ لیٹر آف ایڈمنسٹریشن یا عدالتی ڈگری جو عدالت
دعویٰ استقرار حق میں وارثان کے حق میں جاری
کرتی ہے اس سے مختلف ہے ۔ لیٹر آف ایڈمنسٹریشن یا دعویٰ استقرار حق کے نتیجہ میں
عدالتی ڈگری متوفی کی غیر مقولہ جائیداد جیسا کہ مکان ، دکان، پلازہ، فلیٹ، اراضی
وغیرہ کو اس کے وارثان میں منتقل کرنے کیلئے درکار ہوتی ہے ۔